نئی دہلی:7/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک میں اشتراک پر مبنی وفاقیت کو فروغ دینے کے لئے نیتی آیوگ کے ایجنڈ ے کو آگے لے جانے کے سلسلے میں نیتی آیوگ کے نائب چیئر مین ڈاکٹر راجیو کمار کی سربراہی میں آیوگ کے سینیئر افسروں کی ایک ٹیم نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی اور ریاستی حکومت کے سینیئر افسروں سے ملاقات کی۔ٹیم کے ممبروں میں ڈاکٹر وی کے سرسوت ، جوائنٹ سیکریٹری جناب وکرم سنگھ گوڑ اور نیتی آیوگ کے دیگر اہلکارشامل تھے۔مغربی بنگال کے وزیر خزانہ امت مترا اور مغربی بنگال حکومت کے چیف سیکریٹری جناب ملے کمار ڈی نے بھی بات چیت میں شرکت کی۔ نائب چیئرمین اور وزیر اعلیٰ نے ریاست کی مجموعی ترقی سے متعلق مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ جن معاملات پر گفتگو ہوئی ان میں گنگا-بھاگی رتھی-ہگلی نظام ، دامور، روپ نارائن، سوبرن ریکھا، کانگسا بتی، تیستا، تورشااور جل ڈھاکہ دریاؤں کے سیلاب کے بندوست کے پروگرام کا احیاء ۔ریاست میں بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی تشکیل نو۔میتھون اور تانچیت ذخائر سے گاد نکالنا۔درگاپور (اندل) میں ہوائی اڈے کو پوری طرح سے چالو کرنااور کولکاتہ اور یوروپ کے درمیان براہ راست پروازوں کی شروعات۔بیک ورڈ ریجن گرانٹ فنڈ 14مالیاتی کمیشن-دیہی اور شہری مقامی اداروں کے لئے کارکردگی گرانٹ۔سروسکشا ابھیان، دوپہر کے کھانے کا پروگرام، قومی سماجی اسسٹنٹ پروگرام۔اَمرُت ، سووچھ بھارت ابھیان۔کانکنی اور ترک کی گئی کوئلہ کانیں، کوئلہ بلاکس کی تقسیم۔ہلدیہ بندرگاہ کی ڈریگنگ، دھور ساگر اور تاج پور بندرگاہ کی ترقی، کولکاتہ بندرگاہ ٹرسٹ کی فاضل زمین کی تقسیم۔پولس فورسز کی جدید کاری، بنگلہ دیشی بستیوں کی باز آبادکاری اور بستیوں کے بنیادی ڈھانچے کا اپرگریڈیشن۔فصل بیمہ اسکیم، کسان کریڈٹ اسکیم،باغبانی کی مربوط ترقی کے لئے مشن۔مغربی بنگال میں کوئلہ ، کامرس، پیٹرولیم، قدرتی گیس، کیمیکلز، پیٹرو کیمیکلز ، شہری ہوابازی، کانکنی، مویشی پروری، ماہی پروری، خوراک، عوامی نظام تقسیم، پنچایت راج، دیہی ترقی اور ہاؤسنگ اور شہری معاملات کے سیکٹروں کے علاوہ مرکزی وزارتوں کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہو۔وزیر اعلیٰ نے نیتی آیوگ کی کوششوں کی ستائش کی اور یہ بھی کہا کہ مرکز کے ساتھ تمام اہم معاملات اٹھانے کے لئے نیتی آیوگ سے مشورہ کیا جائے گا۔